Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 46افراد لقمہ اجل بن گئے، 1,038نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد،لاہور ،کراچی :پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران...
شائع 16 جون 2021 09:14am

اسلام آباد:اسلام آباد،لاہور ،کراچی :پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 1,038نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 21,828ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد944,065ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,038 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 065 وگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 379 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 279 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 36ہزار313،اسلام آباد میں 82 ہزار207، بلوچستان میں 26 ہزار331، گلگت بلتستان میں 5734 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار822کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 19، سندھ 17 اور خیبرپختونخوا میں 6 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 3اور آزاد کشمیر میں میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔ کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,567افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5273،خیبرپختونخوا میں 4240،اسلام آباد میں773،بلوچستان میں297اور گلگت بلتستان میں 108اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث570 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 39 ہزار 905 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,490مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.46 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,016 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران42 ہزار 113کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1038افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13 لاکھ 934 ہزار 493 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 855 مریض زیر علاج جبکہ 305 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

ملتان میں 42،بایولپور میں 28 اورلاہورمیں23 فیصد وینٹی لیٹربھرگئےجبکہ ایبٹ آبادمیں 32،گلگت میں 30 اورکراچی 25فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div