Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مہنگی بجلی ہر طرف مہنگائی لے کر آتی ہے، وزیراعظم عمران خان

داسو :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ہر طرف مہنگائی...
شائع 18 جون 2021 03:05pm

داسو :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ہر طرف مہنگائی لے کر آتی ہے ، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی،اس کا سب سے زیادہ فائدہ صنعتوں کو ہوگا ،یہ ملک کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان داسو ڈیم میں کارکنوں اور انجینئرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں،داسو ڈیم پاکستان کیلئےبہت فائدہ مند ہے،دیامر بھاشاڈیم بھی بڑا پراجیکٹ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ داسو ڈیم میں کام کرنےوالےورکرز کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،داسوڈیم ایم پراجیکٹ ہےاس سےبجلی فراہم ہوگی،اس پراجیکٹ سےہمیں سستی بجلی فراہم ہوگی،تربیلا اورمنگلاڈیم کی وجہ سےہمیں سستی بجلی فراہم ہوتی تھی،داسو پراجیکٹ سےعام آدمی کےساتھ صنعتوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ 50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی۔

IK Address

pm imran khan

electricy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div