Aaj.tv Logo

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 37جانیں لے لیں جبکہ مزید 1,050افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 21,977افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 948,268افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,050 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9لاکھ 48 ہزار 268 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد3 لاکھ 44 ہزار 970 ہوگئی بکہ سندھ میں3لاکھ31 ہزار 659 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 36ہزار973،اسلام آباد میں82ہزار 344، بلوچستان میں 26 ہزار 585، گلگت بلتستان میں 5759 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار868کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 37افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار977تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 18 اموات ہوئیں،سندھ میں 13، خیبرپختونخوامیں 5 اور بلوچستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,633افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5327،خیبرپختونخوا میں 4262،اسلام آباد میں775،بلوچستان میں300اور گلگت بلتستان میں 108اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث571 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 35 ہزار 809 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,413مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.55ریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,410 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 88 ہزار 505 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41 ہزار 065 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1050افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ026ہزار336افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار591مریض زیر علاج جبکہ 292 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔