Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'مختصر لباس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان ، سوشل میڈیا پر تنقید

دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے باعث ان...
شائع 21 جون 2021 11:53pm

دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے باعث ان میں عدم تحفظ کا رجحان پایا جاتا ہے، اور دنیا بھر میں مختلف این جی اوز ، فلاحی تنظیمیں اس حوالے سے واقعات کی روک تھام کیلئے آگاہی پروگرام بھی منعقد کرتی رہتی ہیں ۔

تاہم وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی جنسی زیادتی سے معتلق ایک بیان دیا تھا اور اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے کی وجہ فحاشی کو قرار دیا تھا اور اس پر کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے ایک اور نجی چینل کو انٹرویو دیا ہے ، اور جنسی زیادتی سے متعلق ایک سوال وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر خواتین کم لباس پہنیں گی تو اسکا اثر مردوں پر تو ہوگا۔ جب تک وہ روبوٹ نہ ہوں ، اور اسکو انہوں نے عام فہم قرار دیا۔

اپنے سابقہ بیان سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ترغیب سے باز رکھنے کیلئے پردے پر زور دیاتھا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ اگر آپ ترغیب معاشرے میں بڑھائیں گے تو اسکے اثرات تو مرتبہ ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں نائٹ کلبز اور ڈسکوز نہیں ہیں اور یہ مختلف معاشرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا ایک طوفان آیا ہے اور صحافی اور دیگر شخصیات وزیراعظم کے بیان پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

تاہم بعض ٹوئٹر صارفین وزیراعظم عمران خان کے بیان کے حق میں بات کرتے ہوئے بھی نظر آئے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید بھی کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے ۔

pm imran khan

sexual violence

sexual harassment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div