Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 38افراد لقمہ اجل بن گئے، 1,097نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد،لاہور ،کراچی :پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران...
اپ ڈیٹ 24 جون 2021 01:55pm

اسلام آباد:اسلام آباد،لاہور ،کراچی :پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 38افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 1,097نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 22,108ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد951,865ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران ملک بھر میں مزید 1,097 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناسے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 45 ہزار 449 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 33 ہزار 798 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37ہزار370، اسلام آباد میں82ہزار470، بلوچستان میں 26 ہزار 845 ،گلگت بلتستان میں 5869 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے20ہزار064کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 38افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار108تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں کورونا سے ایک روز کے دوران 16،سندھ میں 10،خیبرپختونخوامیں 9 اور گلگت بلتستان میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,688افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5310، خیبرپختونخوا میں 4289، اسلام آباد میں775، بلوچستان میں303 اور گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث574ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 936 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,084مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.37 ریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,138 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 124 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1097افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ279ہزار084افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار322مریض زیر علاج جبکہ 276 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div