Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

چینی اسکینڈل،منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کالگائے گئے الزامات سے انکار

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شوگر اسیکنڈل،جعلی اکاؤنٹس...
شائع 24 جون 2021 06:29pm

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شوگر اسیکنڈل،جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز سے45منٹ تک سوالات کئے۔ حمزہ شہباز نے بھیجے گئے سوالنامے کے تحریری جواب بھی جمع کرا دیے، ایف آئی اے نے حمزہ کو نیا سوالنامہ تھما دیا۔

حمزہ شہباز ایف آئی آفس لاہور پہنچے تو چیئرنگ کراس سے ریگل چوک تک پارٹی کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا ،گاڑی پر پھول نچھاور کئے اور نعرے بازی کی۔

حمزہ شہباز سےایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نے سوال جواب کئے۔

ذرائع کےمطابق حمزہ شہباز نے چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات سے انکار کیا۔ حمزہ شہباز نے سوال نامے کے تحریری جواب پیش کئے۔

ذدائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیشی ٹیم کے سوال پر حمزہ شہباز نے کہا کہ رپورٹ میں سب جوابات دے دیے ہیں۔

حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ رمضان شوگر مل کے چپڑاسی اور آفس بوائے کے نام پر کھولے گئے اکاؤنٹ بارے کیا کہیں گے؟ حمزہ شہباز نے کہا یہ سوالات پہلے بھی ہوئے، کئی بار جواب دے چکا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے حمزہ شہباز کے جوابات کا جائزہ لےکر انہیں دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرے گی۔

حمزہ شہباز کی آمد پر ایف آئی اے دفتر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

hamza shahbaz

FIA

money laundering

sugar scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div