Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 44اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 22,152 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 25 جون 2021 03:44pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید44اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 22,152 ہوگئی جبکہ کورونا کے1,052 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 952,907ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,052 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 546 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 34 ہزار 453 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37 ہزار 484، اسلام آباد میں 82 ہزار 502، بلوچستان میں 26 ہزار 893، گلگت بلتستان میں 5908 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار121کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 44افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 24 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 12، خیبرپختونخوامیں 5، آزاد کشمیر میں 2 اور بلوچستان میں ایک اموات ہوئی۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,700 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5392، خیبرپختونخوا میں 4294، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 304 اور گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 576 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار921 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,029 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.29 ریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,013 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ97 ہزار 834 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 924 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1052 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ 325 ہزار 008 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 262 مریض زیر علاج جبکہ 267 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div