Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جو بائیڈن نے نادانستہ طور پر بیٹے کی "رنگین راتوں" کی ادائیگی کی؟

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے صاحبزادے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے...
اپ ڈیٹ 27 جون 2021 11:28am

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے صاحبزادے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ 2018 میں ہنٹر بائیڈن نے ان کے ساتھ "وقت گزارنے" والی خاتون کو والد کے اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کی تھی۔ خاتون کو 8 ہزار ڈالرز کے بجائے غلطی سے 25 ہزار ڈالرز کی ادائیگی ہوگئی۔

جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے سال 2018 میں لاس اینجلس میں مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ چند دن گزارے تھے۔ اس دوران دونوں نے ایک ساتھ ویڈیوز بھی بنائیں۔

ہنٹر بائیڈن نے روسی خاتون کو 8 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کرنی تھی۔ لیکن جب پہلی مرتبہ رقم بھیجی گئی تو وہ ٹرانسفر نہیں ہوسکی جس کے باعث ہنٹر بائیڈن نے یکے بعد دیگرے کئی ٹرانزیکشنز کیں۔ ان میں سے ایک کارڈ چل گیا جو کہ ان کے والد جوبائیڈن کا تھا۔

اس کارڈ سے رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد پچھلے کارڈز سے بھی رقم خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی جس کی وجہ سے کل ملا کر خاتون کے اکاؤنٹ میں 25 ہزار ڈالرز کی رقم ٹرانسفر ہوگئی۔

رقم ٹرانسفر ہونے کے بعد ہنٹر بائیڈن کو سیکریٹ سروس کے خصوصی ایجنٹ کا فون آیا جس نے صورتحال سے آگاہ کیا۔

روسی خاتون نے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی زائد رقم واپس لوٹا دی لیکن 12 جون 2018 کو انہوں نے بتایا کہ آخری 5 ہزار ڈالرز ان کے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر نہیں ہو پارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آئی کو جو بائیڈن کے بیٹے کے لیپ ٹاپ سے خاتون کو کیے جانے والے تمام میسجز ملے ہیں۔ ان پیغامات سے نہ صرف رقم سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں بلکہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے روسی خاتون سے گفتگو میں اپنا نام "روب" بتایا تھا۔

Joe Biden

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div