Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد چل بسے، 979 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
شائع 30 جون 2021 09:39am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 27افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 979نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22,281ہوگئی جبکہ957,371افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 180ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ37 ہزار 052 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37 ہزار 951، اسلام آباد میں 82 ہزار 652، بلوچستان میں27 ہزار 145، گلگت بلتستان میں 6098 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے20ہزار293کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار281تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 13 اموات ہوئیں ،پنجاب میں 7 اور خیبرپختونخوامیں5، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,747افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5440، خیبرپختونخوا میں 4316، اسلام آباد میں777، بلوچستان میں 308 اور گلگت بلتستان میں111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 582 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ31 ہزار 606 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,871مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,499 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9لاکھ03ہزار484مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 062 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 979 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 544 ہزار 085 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار197مریض زیر علاج جبکہ 253 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div