Aaj.tv Logo

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےامور نوجوانان عثمان ڈارکہتے ہیں کہ حکومت کامیاب جوان پروگرام کےتحت خواتین کوخود کفیل بنانے کےلئے انہیں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ہفتےکو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کامیاب جوان پروگرام کے دائرہ کار کو دور دراز علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے اور حکومت نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں ادائیگیوں کا طریقہ کار تیز کر دیا ہے۔

معاون خصوصی نےگلگت بلتستان کی ایک بے روزگار خاتون کی کامیابی کی کہانی بھی سنائی جس نےکامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے کے بعد اپنا ڈیری کا کاروبار شروع کیا۔

عثمان ڈار نےنوجوانوں سےکہا کہ وہ اپنے کاروبار کا فزیبلٹی منصوبہ تیار کریں کیونکہ حکومت نے انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے رواں مالی سال کیلئے ایک خطیر رقم مختص کی ہے۔

ریڈیو پاکستان