Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 29 افراد کی جان لےلی، 1,228 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے24گھنٹے میں 29 افراد ...
شائع 04 جولائ 2021 09:36am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے24گھنٹے میں 29 افراد کی جان لے لی جبکہ مزید 1,228 افراد مہلک وائرس کاشکار بنے، کورونا سے اب تک 22,408 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 962,313 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,228 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار 313 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 728 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 39 ہزار 962 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38 ہزار421، اسلام آباد میں 82 ہزار 916، بلوچستان میں27 ہزار 387 ،گلگت بلتستان میں 6294 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 505 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 29افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 14 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں6 اورخیبرپختونخوا میں 4مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,772 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5512، خیبرپختونخوا میں 4336 ،اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 312 اور گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 586 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار621 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,875مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح2.72فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے897 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 07 ہزار 284 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 832 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1228افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 733 ہزار 030 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 112مریض زیر علاج ہیں جبکہ 228 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div