Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گلگت بلتستان، بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع میں تھری جی اور فور جی سروسز فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو گلگت بلتستان، بلوچستان...
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2021 09:48pm

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو گلگت بلتستان، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں تھری جی اور فور جی سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان علاقوں کی آبادیوں کو جدید ذرائع ابلاغ سے منسلک کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کے روز اسلام آباد میں صحافیوں کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سروسز تمام قبائلی اضلاع میں فراہم کی جاچکی ہیں۔وزیراعظم کا خیال یہ ہے کہ تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کے لئے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ناگزیر ہے لہٰذا لوگوں کوزیادہ لمبے عرصے تک اس سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ کابینہ کوالیکٹرانک ووٹنگ میشنز اور الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے فرنچائز کے حق کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

انہوں نےکہا کابینہ کو یہ بھی بتایا گیاکہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم اس ماہ کی15تاریخ تک تیار ہو جائے گا اور توقع ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اس ماہ کی 15 تاریخ تک ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز تیار کرلے گی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا اسکردو میں ایک نیا سدابہار انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ اسکردو اور گلگت کے موجودہ ہوائی اڈوں کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کےلئے سدابہار ایئرپورٹس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی افراد کے جہاز میں سوار ہونے اور اترنے میں سہولت کی فراہمی اور سرکاری ملازمین کی بھرتی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے ٹیسٹنگ اور امتحانات کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں ایک چار رکنی کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

چوہدری فوادحسین نے کہا حکومت نے ان ناراض بلوچ لوگوں سے رابطہ کرنے کے وزیراعظم کے ویژن پر باضابطہ طور پر کام شروع کردیاہے جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں اور امیدطاہر کی کہ اس سے بلوچستان میں ہم آہنگی اور امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حکومتی عہدیداروں کے بلاضرورت پروٹوکول کا سخت نوٹس لیا ہے اور اسے کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ فلیگ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد نہیں ہورہا ہے کیونکہ صرف وفاقی وزراء اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو اپنی گاڑیوں پر پرچم لگانے کی اجازت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو وفاقی دارالحکومت میں سبزہ زاروں کے تحفظ کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ریڈیو پاکستان

Balochitan

pm imran khan

گلگت بلتستان

KPK

3G 4G Service

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div