Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 17 اموات ، 1,517 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا گھنٹےلگا، تیسری لہرمیں مثبت کیسزکی...
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2021 01:11pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا گھنٹےلگا، تیسری لہرمیں مثبت کیسزکی شرح انتہائی کم 2.3 ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 17اموات ہوئیں جبکہ 1,517نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 22,469 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 966,007 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,517 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 007 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 180ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 42 ہزار 228 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38 ہزار 727، اسلام آباد میں 83 ہزار 155، بلوچستان میں 27 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 6574 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار641 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 8 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں5 ،خیبرپختونخوا میں 3 اور اسلام آباد میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,791 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5536، خیبرپختونخوا میں 4346، اسلام آباد میں 781، بلوچستان میں 315 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 589 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار013 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,941مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح13 جون کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی،جو3.2فیصد رپورٹ ہوئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 877 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 09 ہزار 525 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 287 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1517 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ861 ہزار 926 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 187مریض زیر علاج ہیں جبکہ 197 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div