Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 24 اموات، 1,683 افراد مہلک وائرس کا شکار

اسلام آباد:پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 24...
شائع 08 جولائ 2021 09:34am

اسلام آباد:پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 24 اموات ہوئیں اور 1,683 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے،کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 22,493 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 967,633 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,683 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 633 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ47 ہزار 347 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 43 ہزار 303 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38 ہزار 855، اسلام آباد میں 83 ہزار 259، بلوچستان میں27 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 6639 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 728 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 493 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 16 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں7 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,798 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5552، خیبرپختونخوا میں 4346، اسلام آباد میں 781، بلوچستان میں 315 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 590 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 34 ہزار 531 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,980مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصدرپورٹ ہوئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,084 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 10ہزار 609 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 50 ہزار 531 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1683افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ911 ہزار 743 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 235مریض زیر علاج ہیں جبکہ201 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div