Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 27اموات، 1,980نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2021 10:55am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 27 افراد جان سے گئے جبکہ 1,980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 22,582 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 973,284 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,980 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 73ہزار 284 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 085 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 46 ہزار 360 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 39 ہزار 313، اسلام آباد میں 83 ہزار 647، بلوچستان میں 27 ہزار 961، گلگت بلتستان میں 6851 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے21 ہزار067 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 582 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 16 اموات ہوئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں4، اسلام آباد ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,819 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5599، خیبرپختونخوا میں 4359، اسلام آباد میں783، بلوچستان میں317 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 594 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 37 ہزار 499 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,119 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.09 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 908 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 13ہزار 203 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 382 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1980 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 056 ہزار 787 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 390 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 211 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div