Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عیدالاضحیٰ پر کورونا پھیلنے کا خدشہ: ایس اوپیز پر عمل درآمدکیلئے اقدامات مکمل

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے...
شائع 11 جولائ 2021 12:31pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہائی رسک سیکٹرز میں ایس اوپیزپر عمل در آمدکیلئےاقدامات کا آغاز کردیا،صوبوں کوایس اوپیز پرسختی سےعملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور عید الا ضحی کی آمد کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے خطرات سے نمٹنے کیلئےہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کیلئے خصو صی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

این سی او سی نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کئے گئےہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیراور خیبر پختونخوا میں جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسی نیشن اور سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے،سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا اجراء کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں اور شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ ، مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

ضلعی اتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کردی گئی ہیں اورخلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

Eid ul Azha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div