Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 21اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 22,618ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2021 02:37pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید21 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 22,618 ہوگئی جبکہ کورونا کے 1,590 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 976,867 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,590 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 509 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 48 ہزار 385 افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 39 ہزار 593، اسلام آباد میں 83 ہزار831، بلوچستان میں 28 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 6972 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 256 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 10 اموات ہوئیں جبکہ سندھ میں 6، خیبرپختونخوا میں 3،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک،ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,832افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5613، خیبرپختونخوا میں 4365، اسلام آباد میں785، بلوچستان میں317 اور گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 595 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 39 ہزار 644 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,181 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے732 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 14ہزار 605 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 790 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1590 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 152ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 447 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 215 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div