Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آزادکشمیر: آسمانی بجلی اور سیلابی ریلے سے تباہی، 15 سے زائد مکانات متاثر

مظفرآباد:آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آسمانی بجلی اور سیلابی ...
شائع 13 جولائ 2021 10:21am

مظفرآباد:آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آسمانی بجلی اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، 15 سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

گزشتہ رات وادی نیلم کے علاقے سالخلہ کے مقام پر آسمانی بجلی کی وجہ سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، 15 کے قریب رہائشی مکانات ریلے کی زد میں آئے جس میں 3افراد لاپتہ جبکہ 2زخمی ہوئے ،لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اکرم ضیا اوراہلیہ سلمہ شامل ہیں ۔

بارشوں کے باعث دریا نیلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے پر نوسیری ڈیم کا اسپل وے کھل دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے مقامی آبادی کوالرٹ جاری کردیا ہے ۔

flood

Muzafarabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div