Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے'

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کو...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2021 09:56pm

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

منگل کے روز سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ مالی سال کے بجٹ میں اس مقصد کےلئے ایک بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں 24 ہزار500 میگاواٹ کا اضافہ ہورہا ہے۔ جن علاقوں میں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت وہاں ٹرانسفارمرز کی کارکردگی بہتر کرنے پر کام کررہی ہے۔

ایوان میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کے مواقع بڑھانے کےلئے جامع حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے ایک نیا جامع سرمایہ کاری ایکٹ وضع کیا جارہا ہے۔

ریڈیو پاکستان

senate

Energy Minister

Hammad Azhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div