Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 اموات، 1,980 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 14 جولائ 2021 09:50am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 24 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1,980نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22,642 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد978,847 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,980 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 725 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں 1لاکھ 39 ہزار 710، اسلام آباد میں 83 ہزار 956، بلوچستان میں 28 ہزار 434 ،گلگت بلتستان میں 7044 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 392 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 642 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 8 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں7، خیبرپختونخوا میں 6، گلگت بلتستان میں 2 اور اسلام آباد ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,839 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5621، خیبرپختونخوا میں 4371، اسلام آباد میں786، بلوچستان میں 317 اور گلگت بلتستان میں 113اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 595 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 40 ہزار 862 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,258 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 738 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 15ہزار 343 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 472 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1980 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15لاکھ 199 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 447 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 215مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div