Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آزادکشمیر الیکشن، پاک آرمی کے ایکشن کا دورانیہ 03 منٹ کردیا گیا

آزادکشمیر الیکشن کے کل ہونے والے انتخابات میں میں صورتحال کشیدہ...
شائع 24 جولائ 2021 09:28pm

آزادکشمیر الیکشن کے کل ہونے والے انتخابات میں میں صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث پاکستان آرمی کے ایکشن کا دورانیہ کم کرکے 03 منٹ کردیا گیا۔

آزادکشمیر الیکشن کے کل ہونے والے انتخابات میں صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث پاکستان آرمی کے ایکشن کا دورانیہ کم کرکے 03 منٹ کردیا گیا۔

پاک فوج کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں 03 منٹ کے مختصر وقت میں اس ایریا میں پہنچے گی۔

اس سے قبل پاک فوج کو 15 منٹ کا وقت دیا گیا تھا تاہم یہ اب کوئئک رسپانس فورس کے طور پر تیار رہے گی اور پولنگ ایریا کے باہر پیٹرولنگ بھی کی جائے گی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں اقتدار کے لئے طبلِ جنگ بج چکا ہے جس کا میدان سجے گا۔ آزاد کشمیر میں پولنگ کل ہوگی، جبکہ پولنگ سامان کی ترسیل کا آغاز ہوگیا ہے، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔

تخت مظفرآباد پر حکمرانی کے لئے سیاسی جماعتوں کو دیا گیا انتخابی مہم کا وقت تمام ہوگیا۔ بلا چلے گا یا تیر، شیر دھاڑے گا یا ترازو کی ہوگی جیت، فیصلے میں بس ایک دن باقی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدواران ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا۔

اتوار کے روز 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹرز 742 امیدواران میں سے خفیہ رائے دہی سے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔

Pak army

azad kashmir election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div