Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

افغان فوج کے کمانڈر کا پناہ کے لیے پاک فوج سے رابطہ

بین الاقوامی سرحد پر اپنی چوکیوں کے تحفظ میں ناکام افغان فوج کے...
شائع 26 جولائ 2021 11:56am

بین الاقوامی سرحد پر اپنی چوکیوں کے تحفظ میں ناکام افغان فوج کے کمانڈر نے پناہ کے لیے پاک فوج سے رابطہ کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال، ارندو سیکٹر کے پاس تعینات افغان افسر نے پاک فوج سے رابطہ کیا، افغان کمانڈر کے ہمراہ بارڈر فورس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکار شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام چھیالیس اہلکاروں اور افسروں کو پاکستان میں پناہ فراہم کی گئی، افغان سپاہیوں کو خوراک اور ضروری سہولتیں دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان تمام اہلکاروں کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

اس سے قبل یکم جولائی کو افغانستان کے 35 سیکیورٹی اہلکاروں نے پاک فوج سے بناہ طلب کی تھا، جنہیں نہ صرف پناہ گاہ بلکہ طبی ، صحت اور کھانے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان کے علاج معالجے کے بعد انہیں ان کی آبائی زمین واپس بھیج دیا گیا۔

ISPR

pakistan army

afghan forces

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div