Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا کی چوتھی لہر کے وار تھم نہ سکے،مزید 86 اموات، 4,537 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار تھم نہ سکے ،24گھنٹے...
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2021 03:38pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار تھم نہ سکے، 24 گھنٹے کے دوران کورونا 86 زندگیاں نگل گیا جبکہ مزید 4,537 نئے کیسز سامنے آئے ،کوروناسے اب تک 23,295 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,024,861 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید4,537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 483 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 77 ہزار 231 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 43 ہزار 213، اسلام آباد میں 86 ہزار 945، بلوچستان میں 30 ہزار 162، گلگت بلتستان میں 8008 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 23 ہزار 819 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 86 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 44 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 24، خیبرپختونخوامیں 9، گلگت بلتستان میں 4، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 2،2 جبکہ بلوچستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,019 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5947، خیبرپختونخوا میں 4444، اسلام آباد میں799، بلوچستان میں327 اور گلگت بلتستان میں 137 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 622 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 62 ہزار 723 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,117 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,489 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58 ہزار 203 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4537 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 936 ہزار 674 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 944 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 278 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div