Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیرِ اعظم کی وفاقی وزراء کو اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو اسٹیک ہولڈرز...
شائع 30 جولائ 2021 12:27pm

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں رہنے اور ان کی تجاویز اور مسائل سننے کیلئے باقائدگی سے ملاقاتوں کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی،جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکے صدر، کراچی، لاہور، خبرپختونخوا، کوئٹہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیمبرز کے صدوراورنائب صدورنے شرکت کی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء حماد اظہر، خسرو بختیار، مشیرِعبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی شہباز گِل اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں تمام بڑے چیمبرز آف کامرس نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پرمکمل اعتماد کا اظہار کیاجبکہ مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمتِ عملی مرتب کرنے پر اتفاق بھی ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئےصنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کررہی ہے ، جس سے تجارتی خسارہ کم اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ ٹیکس کےنظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے ٹیکس اصلاحات کے عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کواسٹیک ہولڈرزکی تجاویز اور مسائل سننے کیلئے ملاقاتوں کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کیلئے لائحہ عمل، زراعت کی ترقی کیلئے جامع ایگریکلچرل پلان بنا رہے ہیں، جبکہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

شرکاء نے کہا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اسلام آباد

federal ministers

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div