Aaj.tv Logo

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار تھم نہ سکے، 24گھنٹے کے دوران کورونا 62 زندگیاں نگل گیا جبکہ مزید 5,026 کیسز سامنے آئے، کورونا سے اب تک 23,422 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,034,837 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5,026 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 920 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 82 ہزار 865 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 44 ہزار 264، اسلام آباد میں87 ہزار 699، بلوچستان میں 30 ہزار 432، گلگت بلتستان میں 8156 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 24 ہزار 501 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 62 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 30 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 18، خیبرپختونخوا میں 6، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں 3،3 اور اسلام آباد میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,059 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6001، خیبرپختونخوا میں 4462، اسلام آباد میں803، بلوچستان میں328 اور گلگت بلتستان میں 144 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 625 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 69 ہزار 756 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,208 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,495 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ41 ہزار 659 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 56 ہزار 965 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5026 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 052 ہزار 118 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 645 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 322 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 37 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھر گئے جبکہ پشاور کے 23، لاہور کے 21 اور کراچی کے 19 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھرچکے ہںس۔