Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 40 اموات، 4,858 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک...
شائع 02 اگست 2021 09:13am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک دن میں کورونا سے مزید 40 اموات اور 4,858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 23,462 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,039,695 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4,858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ57 ہزار 735 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 44 ہزار 848، اسلام آباد میں 88 ہزار 093، بلوچستان میں 30 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 8212 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 24 ہزار891 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 462 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 20 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 08، خیبر پختونخوا میں 06، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3،3 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں11,067 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6021، خیبرپختونخوا میں 4468، اسلام آباد میں803، بلوچستان میں 328 اور گلگت بلتستان میں 147اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 628 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 73 ہزار 213 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,441 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,361 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 020 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 56 ہزار 414 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4858 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 108ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 889 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 318مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 37 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھر گئے جبکہ پشاورکے 23، لاہور کے 21 اور کراچی کے 19 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں سے بھرچکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div