Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

امریکی کمپنی کا شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے خلاف شکایتی خط

امریکی کمپنی ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور...
شائع 03 اگست 2021 08:59am

امریکی کمپنی ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف حوکمت پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

ایگزون موبل کی جانب سے لکھے گئے شکایتی خط میں پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے ایگزون موبل کمپنی پر الزام تراشیوں کا کمپنی نے سخت نوٹس لیا ہے۔

اس ضمن میں ایگزون موبل قطر کے نائب صدر، ایل این جی مارکیٹنگ کی جانب سے وزارت بحری امور کو ایک جوابی شکایتی خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔

سید علی زیدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایگزون موبل کا شکایتی خط ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایگزون موبل نے سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کی الزام تراشیوں پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات سے پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوں گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایگزون موبل ایک معتبر ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو شفافیت اور دیانت داری سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔

ایگزون موبل نے وفاقی وزیر برائے بحری امور سے سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ کے خلاف شکایت درج کرانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری معاملات کو سیاسی رنگ دینے سے پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi

Miftah Ismail

Ali Haider Zaidi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div