Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کےلئے 650 ارب ڈالرز کا فنڈ منظور

عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کےلےن عالمی مالیاتی فنڈ نے650 ارب...
شائع 03 اگست 2021 06:42pm
کاروبار

عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کےلےن عالمی مالیاتی فنڈ نے650 ارب ڈالرز کا فنڈ منظور کرلیا۔پاکستان کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔رقم اگست کےآخر تک موصول ہوگی، پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر20 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے اور سرمائے کی فراہمی کے لئے ساڑھے چھ سو ارب ڈالرز کےتاریخی فنڈز منظور کردیے۔ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پزیر ملکوں کو275 ارب ڈالرز ملیں گے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان کوزرمبادلہ کی ذخائر مستحکم کرنے کےلئے2ارب 80 کروڑ ڈالرزملنے کا امکان ہے۔پاکستان کو یہ رقم اگست کے آخر تک موصول ہوگی۔

آئی ایم ایف کے اضافی فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر20 ارب ڈالرز کی تاریخی سطح تک بلند ہو جائیں گے۔

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div