Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 86اموات، 3,884 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2021 02:55pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے، ملک میں آج بھی کورونا سے 86 افرادانتقال کرگئے جبکہ 3,884 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 24,004 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,075,504ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3,884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 824 ہوگئی جبکہ سندھ میں 4 لاکھ 01 ہزار 790 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 49 ہزار 056، اسلام آباد میں91 ہزار 217، بلوچستان میں31 ہزار 234، گلگت بلتستان میں 8876 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 27 ہزار 507 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 86 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 004 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 38اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 20، خیبرپختونخوا میں 14، اسلام آباد میں 5 اور آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں 4،4 جبکہ بلوچستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا اب تک سےپنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,239 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6235، خیبرپختونخوا میں 4570، اسلام آباد میں 821، بلوچستان میں 332 اور گلگت بلتستان میں 157 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 650 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 84 ہزار427 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,669 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 67 ہزار 073 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 506 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3884 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16لاکھ551 ہزار 440 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div