Aaj News

جمعہ, مئ 24, 2024  
15 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2021 02:13pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث انتقال کرگئی ہیں۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘

اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد دردانہ بٹ کیلئے دعائے مغفرت کررہی ہے۔ اس سے قبل خالد ملک نے ہی ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا۔

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے، جس کے بعد ان کا نام ٹرینڈ چلنے لگا ہے۔

دردانہ آپا کے انتقال کی افسوس ناک خبر سن کر عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پاکساتن تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان لکھتے ہیں، 'ڈاکٹر دردانہ بٹ کے انتقال کا جان کر دکھ ہوا۔ اللہ ان کی روح کو سکون دے۔ آمین۔ وہ ایک عظیم اداکارہ اور پروفیسر تھیں۔ ان سے چند سال پہلے مل چکا ہوں، وہ ہمیشہ ہمیں حوصلہ دیتی تھی۔'

صحافی باسط سبحانی نے لکھا، 'ان کی روح کو سکون نصیب ہو۔ شاندار مزاح کے ساتھ شاندار خاتون۔'

کراچی پریس کلب کی وائس پریزیڈنٹ شازیہ حسن نے کہا،' وہ بہت پڑھی لکھی اور نرم زبان تھیں۔ دراصل ایک استاد، آخری بار میں ان سے آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات میں ملی تھی۔ کتنی خوبصورت، پیاری اور باصلاحیت شخصیت۔'

پارلیمانی خواتین کاکس پاکستان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ، 'ان کی ابدی روح کو سکون نصیب ہو۔ ہماری دعائیں اس آزمائش کے وقت اس کے خاندان کے ساتھ ہیں۔'

دردانہ بٹ کون ہیں۔۔۔؟

دردانہ بٹ پاکستان کی سینئیر ترین اداکارہ ہیں۔ وہ رسوائی، انتظار اور رانی ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ بی بی کی حیثیت سے "تنہایاں" اور "تنہایاں نئے سلسلے" ڈراموں میں اپنے کردار کے لئے مشہور ہیں۔

دردانہ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی، بعد میں وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو چلی گئیں جہاں انہوں نے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا، جہاں وہ کمرشل اور ماڈلنگ میں شامل ہوئیں جو انہوں نے پی ٹی وی چینل پر مختصر طور پر کی۔

انہوں نے تھیٹر میں بھی کام کیا جہاں ایک ہدایت کار نے انہیں مزاحیہ ڈرامے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے اس کردار کو قبول کر لیا اور جلد ہی انہوں نے پی ٹی وی چینل پر بہت سارے ڈرامے کیے۔

ان کی فطری اداکاری اور اظہار خیالات کی وجہ سے ان کی تعریف کی گئی۔ 1978ء میں انہوں نے معین اختر کے ساتھ مزاحیہ پروگرام "ففٹی ففٹی" میں ایک کردار کیا تھا، یہ پروگرام 1984ء میں ختم ہوا، انہیں ناظرین کی طرف سے بہت زیادہ پزیرائی ملی اور وہ سامعین میں خوب مشہور ہوگئیں۔

پھر 1980ء میں انہوں نے ڈراما آنگن ٹیڑھا میں سلطانہ صاحبہ کا جذباتی کردار کردار ادا کیا۔

انہوں نے معین اختر کے ساتھ دوبارہ، 1982 میں مزاحیہ ڈراما "نوکر کے آگے چاکر" میں کام کیا۔

1985ء میں انہیں ڈراما "تنہایاں" میں آفر ملی جسے انہوں نے مرینہ خان، شہناز شیخ اور بدر خلیل کے ساتھ قبول کیا، اس ڈراما میں انہوں نے بی بی کا کردار ادا کیا جو مرکزی کردار کے لئے ایک ماں کی شخصیت ہے جو ایک حادثے میں اپنے والدین کو کھو گئی تھی۔ ڈراما کامیاب رہا اور کاسٹ کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کے لئے پہچانا گیا۔

death