Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

موبائل پر کھولا جانے والا ایک ’لنک‘ جو آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کرسکتا ہے

اگر آپ نے اپنے موبائل میں کوئی مشکوک لنک کھولنے کی غلطی کردی ہے تو اپنا اکاؤنٹ بھی ایک مرتبہ ضرور چیک کرلیجئے
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 05:46am

آج کل فراڈ کے مختلف طریقے ایجاد ہوچکے ہیں جس میں ایک خطرناک فراڈ ایسا بھی کیا جا رہا ہے جو صرف ایک ’غلط کلک‘ پر آپ کو بڑی رقم سے محروم کرسکتا ہے۔

جی ہاں ! ہیکرز اب ایک ’مشتبہ لنک‘ کی مدد سے آپ کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرسکتے ہیں۔

تو اگر آپ نے اپنے موبائل میں کوئی مشکوک لنک کھولنے کی غلطی کردی ہے تو اپنا اکاؤنٹ بھی ایک مرتبہ ضرور چیک کرلیجئے۔

ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ماہرین نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون میسیج پر موصول ہونے والا کوئی ’نامعلوم لنک‘ کھولنے کی صورت میں صارفین بڑے فراڈ کا شکار بن سکتے ہیں۔

چونکہ آج کل زیادہ تر بینک صارفین کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ موبائل بینکنگ ایپلی کیشن اور دیگر ایپس کا استعمال کرتے ہوئے رقم حاصل کرلیں یا بھیج سکیں, تاہم اب ہیکرز نے ایسا طریقہ نکال لیا ہے جو آپ کے اکاونٹ تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور رقم چوری کرسکتے ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے فراڈ کا ایک نیا طریقہ کار سامنے آیا ہے جس میں پاسورڈ مانگنے کے بجائے صرف ایک سوال سے آپ کا اکاؤنٹ ہیک کیا جا سکتا ہے۔

اس میں پہلے آپ کے موبائل میں ’پاکستان پوسٹ‘ کی طرف سے موبائل پر میسج آتا ہے کہ آپ کا کوئی پارسل آیا ہے تاہم غلط ایڈریس کے باعث موصول نہیں ہو سکتا، تاہم آپ اس لنک کو اوپن کر کے درست معلومات درج کریں۔

پھر کوئی صارف اس لنک کو کھولتا ہے تو اس سے صرف دو تین سوالات پوچھے جاتے ہیں جیسے گلی نمبر کیا ہے، یا آپ کا پسندیدہ جانور یا گاڑی کونسی ہے۔

ان سوالات کے جواب سے قبل ہی ہیکرز آپ کا ای میل اور پاسورڈ بدل دیتے ہیں اور پھر اُسی ای میل اکاؤنٹ کے ذریعے بینکنگ موبائل اکاؤنٹ یا دیگر اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کر کے رقم چوری کرلتے ہیں۔

پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر اس آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

Scam