Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

ساجد حسن نے انڈیا مخالف اسکرپٹ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا

انہوں نے اسٹار پلس کی ڈرامہ سیریل "تنہا" میں بھی کام کیا
شائع 24 مئ 2024 09:09am

ساجد حسن پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک مشہور تجربہ کار اداکار ہیں ،جو تقریبا پینتیس سال سے اس فیلڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔

یہ حقیقت ہے کہ یہ عظیم اداکار اب بہت کم ڈراموں میں نظر آتا ہے ، اس کی وجہ ان کی طبیعت اور مزاج ہے، وہ ایک موڈی انسان ہیں، جبکہ ستر اور اسی کی دہائیوں میں وہ ٹی وی اسکرین پر چھائے ہوئے تھے۔

ساجد حسن اب تک ان گنت ہٹ ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔ جس میں ”دھوپ کنارے“، ”خلیج“، ”میری گڑیا“، شامل ہیں۔ ساجد حسن اپنی تحریری صلاحیتوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں اور انہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں۔

آج کل وہ نئی ڈرامہ سیریل ”جان نثار“ میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے تعریف سمیٹ رہے ہیں۔

حال ہی میں ساجد حسن نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ ”ایکسکیوزمی“ میں شرکت کی۔ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی، جن کے ساتھ انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پروجیکٹ ”دھوپ کنارے“ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان مخالف کرداروں سے انکار کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ اداکاروں کو ریاست مخالف کردار ادا کرنا کیوں پسند نہیں کرتے، انہوں نے کہا، “فی الحال، میں ٹائیگر 3 دیکھ رہا ہوں، ٹھیک ہے، یہ پاکستان مخالف ہے، اس میں صرف پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مجھے یہ چیز پسند نہیں ہے. یہ ایک اداکار کے ساتھ ناانصافی ہے۔ میں ذاتی طور پر ایسے کردار کرنا پسند نہیں کرتا۔ جب میں نیا اداکار تھا تو ہم پر اس طرح کے کردار کرنے کا بہت دباؤ ہوتا تھا، لیکن میں نے ان سے انکار کر دیا، دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ آپ کی بات چیت اور تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں، چاہے وہ ناپسندیدہ ہی کیوں نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے، جو قائد اعظم نے دی تھی کیونکہ وہ بھارت میں گھٹن محسوس کرتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے 1997 میں اسٹار پلس کے ایک ڈرامے میں کام کیا تھا۔ ساجد حسن نے کہا کہ، وہ کارگل جنگ کے بعد حالات خراب ہونے کی وجہ سے اسے جاری نہیں رکھ سکے۔ انہوں نے اسٹار پلس کے ڈرامہ سیریل ”تنہا“ میں کام کیا، جو 1998 میں نشر ہونا شروع ہوا۔

راحت کاظمی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، راحت کاظمی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں تھیٹر شروع کرنا چاہیے، میں ان کے لیے مارکیٹنگ کرتا تھا۔

وہ میرا کزن بھی ہے، ہم کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ میری ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی۔ میں ان سے چھوٹا تھا، انہوں نے تھیٹر دیر سے شروع کیا۔ مجھے اداکاری میں لانے کا سہرا انہی کے سر ہے۔

ساحرہ کاظمی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ، میں نے ساحرہ کاظمی کے ساتھ بہت کام کیا، انہوں نے مجھے اداکاری سے متعارف کرایا۔ میں نے ان کے لیے ”خلیج“ کیا، پھر انہوں نے مجھے ”دھوپ کنارے“ کی پیشکش کی۔اس ویڈیو کا لنک یہ ہے:

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz