Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'افغان رہنماء مسئلہ افغانستان کے جامع سیاسی حل کےلئے تاریخی موقع کو استعمال کریں'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اسلام آباد میں افغان رہنماؤں...
شائع 16 اگست 2021 06:55pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اسلام آباد میں افغان رہنماؤں سےگفتگو کرتےہوئے ان پر زور دیا ہے کہ افغان مسئلے کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کےلئے اس تاریخی موقع کو استعمال کریں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا تمام فریقین افغانستان اور خطے کے بہتر مستقبل کےلئے ملکر کام کریں۔ ہمارا مقصد ایک پُرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال ہمسایہ ملک ہے۔

انہوں نے کہا افغان مسئلے کے حل کےلئے جامع مذاکرات ہی واحد سیاسی راستہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے تعمیری اور مصالحتی کردار ادا کرنےکےلئے پُرعزم ہے۔

ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

شاہ محمود قریشی کامزید کہنا تھا پاکستان کو امید ہے کہ پوری افغان قیادت وسیع تر قومی مفاد میں پائیدار امن کےلئے کوششیں کرے گی۔ ہمیں امن دشمن عناصر پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو پاکستان کے مصالحتی کردار سے متعلق دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آگے بڑھے اور افغانستان کی تعمیر ِ نو اور بحالی کیلئے تعاون اور معاشی امداد فراہم کرے۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div