Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

راشد منہاس نے وطن پر جان نچھاور کر کے وفا شعاری کی تاریخ رقم کی، فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے...
شائع 20 اگست 2021 10:42am

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے راشد منہاس نے وطن پر جان نچھاور کر کے وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ہے،قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ راشد منہاس شہید نے جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے اپنے لہو سے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ہمیں شہیدوں پرفخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے،شیخ رشید

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پراپنے پیغام میں کہاکہ ہمیں اپنے تمام شہیدوں پرفخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے،نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دےکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

fawad chaudhry

Interior Minister

Sheikh Rasheed

Information Minister

اسلام آباد

Death Anniversary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div