Aaj TV News

BR100 4,381 Decreased By ▼ -20 (-0.46%)
BR30 16,863 Decreased By ▼ -630 (-3.6%)
KSE100 43,233 Decreased By ▼ -1 (-0%)
KSE30 16,718 Increased By ▲ 20 (0.12%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,286,453 431
DEATHS 28,761 8
Sindh 476,494 Cases
Punjab 443,379 Cases
Balochistan 33,491 Cases
Islamabad 107,848 Cases
KP 180,254 Cases

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے، حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد حسین، اور شفقت محمود نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمٰن، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کو سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کیلئے ایکنیک منظوری دے چکی ہے، سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی جس کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومت پنجاب مہیا کرے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹھویں، نہم اور دہم جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبیﷺ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں، ان جماعتوں کیلئے نئے نصاب کا اجراء جلد کر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے، حکومت اس پہلو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔