Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید101اموات، 3,559 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 01 ستمبر 2021 10:57am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 101افرادانتقال کرگئے جبکہ 3,559 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 25,889 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,163,688ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,559 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 688 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 637 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 62 ہزار402، اسلام آباد میں99 ہزار 516، بلوچستان میں 32 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 9919 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 228 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 101افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں39 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 35، خیبر پختو نخوا میں 25، بلوچستان اور آزادکشمیر میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,915 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6910، خیبرپختونخوا میں 4988، اسلام آباد میں866، بلوچستان میں 339 اور گلگت بلتستان میں 173اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 698ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 93 ہزار 901 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,690 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,140 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 43 ہزار 898 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 ہزار637کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3559 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 809 ہزار969 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div