Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بدقسمتی سے ماضی میں بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں...
شائع 01 ستمبر 2021 01:04pm

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف کے اجرا ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً2کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی، اسکول وظائف کے اجرا سے کوشش کررہےہیں کہ بچوں کو تعلیم دی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، اپنے سرمایہ کو تعلیم نہیں دیں گے تو یہ سب سے بڑاظلم ہوتاہے ، بچوں،بچیوں کو تعلیم کےزیورسے آراستہ کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، بچوں کیلئےتعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار اور بچیوں کیلئے 2ہزاردیئےجارہےہیں، حکومت کی کوشش ہےغریب گھر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرے۔

عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کے ہر خطے میں گیا ہوں، پاکستان میں کوئی گھر ایسا نہیں جو بچوں کی تعلیم کخلا ف ہو، والدین کے مسائل بہت ہیں ، اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کا سامنا ہیں ، والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں، اقدامات کرنا حکومت کاکام ہے، ایسے علاقوں میں اسکول بنائیں جو بچے بچیوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ ملک میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد زیادہ ہے جو المیہ ہے اور ملک میں بچیوں کی بنیادی تعلیم بہت ضروری ہے، تعلیم حاصل کر کے بچیاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے اور ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Student

تعلیم

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div