Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کینیڈین بینکوں سے فراڈ کے الزام میں 12 افراد گرفتار، پاکستانی نمایاں

ٹورونٹو پولیس نے جعلی دستاویزات سے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے الزام میں 12 افراد کو حراست میں لے لیا
شائع 02 مئ 2024 01:45pm

کینیڈا میں بینکوں سے کیے جانے والے فراڈز کے حوالے سے 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں پاکستانی نمایاں تعداد میں ہیں۔ ٹورونٹو پولیس نے جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹ کھلوانے کے الزام میں یہ مقدمات درج کیے ہیں۔

گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں حسنین اکرم، ظل علی چودھری، حمزہ بیگ، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔

ٹورونٹو پولیس کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے پاس سے سیکڑوں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ، لاکھوں ڈالر اور دیگر کرنسیاں برآمد ہوئی ہیں۔ تمام ملزمان پر کم و بیش 40 لاکھ ڈالر کے مساوی ایڈوانس قرضوں کی رقوم ڈکار جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بیشتر ملزمان کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے۔ ملزمان نے کئی برس تک غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے 680 جعلی دستاویزات تیار کیں۔

bank accounts

Fraud

Fake documents

CANADIAN BANKS

DEBIT AND CREDIT CARDS CONFISCATED