Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2021 11:18pm

وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں افغانستان اور خطے کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کےلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے استحکام کےلئے ناگزیر ہے۔ عالمی برادری افغان عوام کے ساتھ تعاون کےلئے آگے بڑھے۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی موجودہ غیر یقینی صورت حال کے جامع سیاسی تصفیہ پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا کہنا تھا افغانستان میں کسی بڑے بحران سے بچنے کےلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔

پاکستان

Saudi Arab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div