Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 98 اموات، 3,316 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 07 ستمبر 2021 09:04am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 98 افرادانتقال کرگئے جبکہ 3,316 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26,330 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,186,234 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,316 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 05 ہزار 005 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 65 ہزار 512، اسلام آباد میں ایک لاکھ 01 ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، گلگت بلتستان میں 10ہزار 065 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 873 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 98 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 35 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 30، خیبر پختو نخوا میں23، آزاد کشمیر میں4،اسلام آباد میں اسلام آباد ،بلوچستان میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,096 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6995، خیبرپختونخوا میں 5130، اسلام آباد میں877، بلوچستان میں 342اور گلگت بلتستان میں 178اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 712 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 92 ہزار 315 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,478 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,270 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 67 ہزار 589 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 314 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3316 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 162 ہزار 771 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div