Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 83 اموات، 3,902 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
شائع 08 ستمبر 2021 09:01am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 83 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 26,413 ہوگئی جبکہ مزید 3,902 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,190,136 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,902 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد11لاکھ90ہزار136ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 164ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 06 ہزار 960 افراد کوروناک ا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 65 ہزار 980، اسلام آباد میں ایک لاکھ 01 ہزار 550، بلوچستان میں 32 ہزار 456، گلگت بلتستان میں 10ہزار 084 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 942 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 413 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں35 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 22، خیبر پختو نخوا میں25، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایک مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,118 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7030، خیبرپختونخوا میں 5155، اسلام آباد میں877، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 712ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91 ہزار 747 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,389 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح6.44فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4،387 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 71 ہزار 976 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 60 ہزار 537 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3902 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 223 ہزار 308 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div