Aaj TV News

BR100 4,668 Increased By ▲ 8 (0.17%)
BR30 18,800 Decreased By ▼ -4 (-0.02%)
KSE100 45,272 Decreased By ▼ -58 (-0.13%)
KSE30 17,555 Increased By ▲ 4 (0.03%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,284,840 475
DEATHS 28,728 10
Sindh 475,616 Cases
Punjab 443,094 Cases
Balochistan 33,479 Cases
Islamabad 107,689 Cases
KP 179,995 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 83 افرادانتقال کرگئے جبکہ 3,689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26,580 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد1,197,887ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,689 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 401 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 67 ہزار 154، اسلام آباد میں ایک لاکھ 02 ہزار 094، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 131 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 580 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں36 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں25،سندھ میں 16،اسلام آباد میں 5 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,171 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7089، خیبرپختونخوا میں 5200، اسلام آباد میں884، بلوچستان میں 342اور گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 715ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91 ہزار 440 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,362 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.03 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,755افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 79 ہزار867 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار 128کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3689 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 347 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔