Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شعیب اختر کی جانب سے 'کٹھ پتلی چیف سلیکٹر'کہے جانے پر محمد وسیم کا رد عمل

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راولپنڈی ...
شائع 13 ستمبر 2021 09:24am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے' کٹھ پتلی چیف سلیکٹر' کہے جانے پر ردعمل دے دیا۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر میرے پرانے ساتھی ہیں، ان سے کافی گہری دوستی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، ان کی اس بات پر میں کوئی جواب نہیں دوں گا۔

چیف سلیکٹر کا مزید کا کہنا تھا کہ کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی اپنی رائے ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ وہ ہر مرتبہ درست ہوں۔

محمد وسیم نے کہا متوقع چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کسی دباؤکا شکار ہوں،چیف سلیکٹر کی جاب ہمیشہ دباو کا شکار رہتی ہے، چاہے کوئی بھی چیئرمین ہوتاہم رمیز راجہ کی نامزدگی کے بعد میں نے کوئی دباو محسوس نہیں کیا۔

Shoaib Akhtar

lahore

Pakistan Cricket Team

Reaction

statment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div