Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کے کوچ مقرر

لاہور:نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے...
شائع 13 ستمبر 2021 03:33pm

لاہور:نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو پاکستان کا کوچ مقرر کردیا ۔

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی اولین پریس کانفرنس میں رمیز راجا نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، ان کے کے مستعفی ہونے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہمیں ڈری سہمی پاکستانی ٹیم کو شیر بنانا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، میگا ایونٹ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ امید ہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ دونوں کوچز ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ میتھیو ہیڈن نے 103 ٹیسٹ اور 161 ون کھیلے ہیں، کرکٹ کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹ میں وہ مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں۔

ورنون فیلنڈر نے جنوبی افریقا کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز اور 30 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

lahore

T20 World Cup

ramiz raja

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div