Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سے مزید 73 اموات ، 2,714 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2021 01:19pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 73 افراد انتقال کرگئے جبکہ 2,714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 26,938 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,212,809 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,714 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد4 لاکھ 46 ہزار 840 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار 901 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 69 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 03 ہزار 293، بلوچستان میں 32 ہزار 658، گلگت بلتستان میں10ہزار 198 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 490 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 73افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 938 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 32اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں20،سندھ میں 15، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 3،3مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,291افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7192، خیبرپختونخوا میں 5310، اسلام آباد میں892، بلوچستان میں 344 اور گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 727ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ77 ہزار 532 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 5,122 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے10,923افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 08 ہزار 339 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 56 ہزار 733 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2714 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 625 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div