Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکی ویزے جاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کہتے ہیں عمر شریف اور ان کے...
شائع 16 ستمبر 2021 08:31pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کہتے ہیں عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ اب وہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکا روانہ ہوں گے۔

شہبازگل نے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ عمرشریف کےاہلخانہ نےوزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔

عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے حکومت سے اپیل

پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی حالت انتہائی ناساز ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ ان کے علاج میں مدد کی جائے۔

کامیڈین عمر شریف گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں۔ پچھلے دنوں ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے کافی بیمار نظر آرہے تھے۔ تاہم ان کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عمر شریف خیریت سے ہیں۔

عمر شریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ان کے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کررہے تھے۔

عمر شریف اپنے ویڈیو پیغام میں کہہ رہے تھے 'ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہئے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جتنا میری قسمت میں لکھا تھا میں نے عمران خان کی شوکت خانم کینسر اسپتال بنانے میں مدد کی۔'

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div