Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

معروف اداکار طلعت اقبال کی طبیعت ناساز، وینٹٰی لیٹر پر منتقل

مایہ ناز ادکار طلعت اقبال کو بھی طبیعت شدید علیل ہونے کے بعد...
شائع 16 ستمبر 2021 10:55pm

مایہ ناز ادکار طلعت اقبال کو بھی طبیعت شدید علیل ہونے کے بعد اپستال میں داخل کردیا گیا۔ حال ہی میں طلعت اقبال کی بیٹی بھی دنیا فانی سے کوچ کرچکی ہیں۔

طلعت اقبال کے اہلخانہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ طلعت اقبال اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں ۔

طلعت اقبال کی طبیعت بیٹی کے انتقال کے بعد خراب رہنے لگی تھی اور وہ شہر ڈلاس منتقل ہوگئے تھے جہاں اب انہیں طبیعت علیل ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

طلعت اقبال کا شمار معروف پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ میں ہوتا ہے اور انہوں نے شوبز میں کئی معروف ڈراموں میں اہم کردار نبھایا ہے۔ جبکہ انکی اہلیہ سنبل طلعت اقبال بھی اپنے کام کی وجہ سے شوبز میں کافی پہچانی جاتی ہیں ۔

طلعت اقبال کے تین بچے ہیں جن میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے اور طلعت اقبال کی اہلیہ سنبل اقبال کا دوہزار چودہ میں امریکا میں ہی انتقال ہوچکا ہے۔

Source: Daily Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div