Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملابرادر سو با اثر شخصیات کی فہرست میں

ٹائم میگزین نے دنیا بھر کی سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے...
شائع 16 ستمبر 2021 11:47pm

ٹائم میگزین نے دنیا بھر کی سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے ۔فہرست میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو بھی شامل کیا ہے۔ وہ افغانستان میں طالبان تحریک کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ اور نئی افغان حکومت میں نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں ۔

ٹائم میگزین نے رواں سال کی سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو دنیا کے 20 بااثر لیڈرز کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

افغانستان میں طالبان تحریک کے بانی کے طور پر ملا عبدالغنی کو جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ملا برادر کی ہلاکت کی افواہ بھی گردش کررہی تھی۔

تاہم افغانستان کی امارتِ اسلامی کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام میں اپنی ہلاکت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

نائب وزیر اعظم کے ترجمان مولوی موسیٰ کلیم نے ایسی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ٹوئٹر پر ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بری افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ الحمد اللہ ہم سب خیریت سے ہیں۔

دوہزار ایک میں امریکہ نے جب افغانستان پر حملہ کیا تو اس وقت ملا عبدالغنی برادر روپوش ہوگئے تھے جس کے بعد 2010 میں پاکستانی حکام نے انہیں کراچی سے گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی فوج کے انخلا سے متعلق دوحا معاہدے پر طالبان کی جانب سے دستخط بھی ملا برادر نے ہی کیے تھے۔

لیڈرز کی کیٹیگری میں شامل دیگر رہنماؤں میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن، چینی صدر شی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ امریکی نائب صدر کمالہ ہیرس بھی شامل ہیں۔

Source: Times

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div