Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 68 اموات، 2,928 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 17 ستمبر 2021 09:26am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 68 افراد جان سے گئے جبکہ 2,928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,072 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,218,749 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار 423 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 70ہزار391،اسلام آباد میں ایک لاکھ 03ہزار720،بلوچستان میں32 ہزار707، گلگت بلتستان میں 10ہزار 222 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 628 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 68افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 072 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 26اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں25،سندھ میں 14،اسلام آباد میں 2اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,345افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7224، خیبرپختونخوا میں 5354، اسلام آباد میں895، بلوچستان میں 344 اور گلگت بلتستان میں 182اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 728ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 65 ہزار 725 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,960 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے13,716افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 25ہزار 952 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 626 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2928 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 740 ہزار 356 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div