Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : اسٹیل ٹاون،8سالہ بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار

کراچی کےعلاقےاسٹیل ٹاون سومار گوٹھ میں 8 سالہ بچی مبینہ طور...
شائع 18 ستمبر 2021 08:32pm

کراچی کےعلاقےاسٹیل ٹاون سومار گوٹھ میں 8 سالہ بچی مبینہ طور زیادتی کاشکاربن گئی، پولیس نےزیادتی کےالزام میں ملزم کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹائون سومارگوٹھ میں 8سالہ بچی مبینہ طورپرجنسی زیادتی کاشکاربنی۔ پولیس نے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا،پولیس کےمطابق بچی سے زیادتی کی اطلاع موصول ہونےکےبعد والدین کے بیان پر مخلتف گھروں میں سرچ آپریشن کیا۔

ابتدائی طورپر 5 سے 6 مشبتہ افراد کو حراست میں لیاگیا جبکہ بچی کی شناخت پر ملزم کامران کو گرفتار کیاکرکےبچی کےوالدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

بچی کوطبی معائنےاورعلاج کےلیےجناح اسپتال منتقل کیاگیا۔